اُردُو
Perspective

فرانسیسی انتخابات کے بعد نیا پاپولر فرنٹ دائیں طرف جھول رہا ہے۔

یہ 10 جولائی 2024 میں انگریزی میں شائع ہونے والے 'After the French elections, New Popular Front swings to the right' اس تناظر کا اردو ترجمہ ہے۔

میلچین درمیان میں قانون ساز انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بعد تقریر کر رہے ہیں [ اے پی / فوٹو پاڈیلا تھامس ] [AP Photo/Thomas Padilla]

نیو پاپولر فرنٹ (این ایف پی) نے فرانس میں اتوار کے قبل از وقت انتخابات میں مزدوروں اور نوجوانوں میں پائے جانے والے بائیں بازو کے جذبات میں اضافے کی وجہ پر انتہائی دائیں بازو کی قومی ریلی (آر این) کی جیت کو روک دیا اور صدر ایمانوئل میکرون کے اینسمبل اتحاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

مزدور اور نوجوان بینکوں کی حکمرانی کا خاتمہ چاہتے ہیں، جہاں یہ پولیس سٹیٹ ہر بڑے مسئلے پر وہ پالیسیاں مسلط کرتی ہے جسے اکثریت نے مسترد کر دیا ہے۔ ستر فیصد آبادی نے روس کے ساتھ جنگ ​​چھیڑنے اور یوکرین میں فوج بھیجنے کے میکرون کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ غزہ کی نسل کشی پر وسیع پیمانے پر غصہ پایا جاتا ہے اور نسل کشی کے مخالفین پر انسداد دہشت گردی کے جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اور 70 فیصد وٹرز میکرون کی پنشن میں کٹوتیوں کی شدید مخالفت کرتے ہیں جو انہوں نے گزشتہ سال بغیر کسی ووٹ کے ان پر مسلط کی تھی اور اُس نے پولیس کو ان بڑے پیمانے پر ان کٹوتیوں کے خلاف مظاہروں کو دبانے انہیں تشدد کے زریعے منتشر کرنے کے لیے بھیجا تھا اور یہ پولیس تشدد اُس وقت تک ہوتا رہا جب یونین بیوروکریٹس نے سر تسلیم خم کرتے ہوئے ہڑتالیں ختم کرنے کی کال دے دی۔

تاہم این ایف پی انتخابات کے بعد تیزی سے دائیں جانب جھول رہی ہے کیونکہ یہ ایک دیوالیہ، موقع پرست انتخابی حکمت عملی کی پیداوار ہے۔ اس نے آر این کے خلاف میکرون کے ساتھ اتحاد کیا اس نے اینسمبل اور میکرون کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے امیدواروں کو ان کے حق میں انتخابی حلقوں سے دسبردار کر دیا۔ انتخابات کے بعد میلینچن نے سرمایہ دارانہ ریاست میں دائیں بازو کی قوتوں کے ساتھ بات چیت پر پوری توجہ مرکوز رکھی، بار بار میکرون سے کہا کہ وہ انہیں وزیراعظم کے عہدے کے لیے قبول کریں جسے میکرون نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس دوران این ایف پی پر مشتمل مختلف جماعتوں کا رنگ برنگی اتحاد ٹوٹ رہا ہے کیونکہ میلینچن کی مڈل کلاس کی 'پاپولسٹ' فرانس انبوڈ (ایل ایف آئی) پارٹی اور بڑی کاروباری سوشلسٹ پارٹی (پی ایس) کے درمیان تقسیم کا عمل تیز ہو رہا ہے۔ مڈل کلاس کے جعلی بائیں بازو کے گروہوں کی جانب سے این ایف پی کی پوجا کی جا رہی ہے لیکن اس کی بوسیدہ بنیادیں بہت تیزی سے واضح ہو رہی ہیں اور ان جعلی بائیں بازو کو مزدوروں اور نوجوانوں میں بڑی تیزی سے بے نقاب کررہی ہیں۔

این ایف پی کا زیادہ تر حصہ میکرون کے ساتھ کھلے عام اتحادی بننے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے یہاں تک کہ میکرون نے پارلیمانی روایت کا احترام نہ کرتے ہوئے میلینچن کو وزیر اعظم کے طور نامزد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کیلمینٹین اوٹین کے ارد گرد فورسز نے ایل ایف آئی کو چھوڑنے اور پی ایس اور سٹالنسٹ فرانسیسی کمیونسٹ پارٹی (پی سی ایف) کی قیادت میں میکرون کے ساتھ مل کر کام کرنے والی حکومت کی حمایت کرنے کی دھمکی دی ہے۔ پی ایس کے یورپی امیدوار رافیل گلکس مین نے این ایف پی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 'خود سے باہر ' نکلنے کو کہتے ہیں۔ جبکہ پی سی ایف کے چیئرمین فیبین روسل کا مطالبہ ہے کہ ' اپنے سنے کی صلاحیت دکھانے کو کہتے ہیں۔'

اس طرح سرمایہ دارانہ ریاست اور میکرون کے خلاف محنت کش طبقے کی مخالفت کو روک کر این ایف پی- آر این کی رہنما میرین لی پین کو مضبوط کرتی ہے۔ یہ لی پین کے لیے راستہ کھولتا ہے کہ وہ بائیں بازو کی مزحمت کرتے ہوئے یہ دعویٰ کرے کہ یہ بینکوں کے ایک آلے کے طور پر کام کرتا ہے کیونکہ یہ بنک فرانسیسی عوام کے مخالف ہیں اور ان لاکھوں مزدوروں میں اسکی حمایت کو مستحکم کرتا ہے جنہوں نے ماضی کی پی ایس حکومتوں کی اسٹریٹی کی پالیسیوں سے مایوسی اور تلخی کے باعث آر این کو ووٹ دیا۔

فرانس کی بدعنوان سیاسی اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی تعلقات کی صورت حال کی حقیقی حالت ایک مضحکہ خیز ہے۔ فرانس میں اور بین الاقوامی سطح پر سامراج، فاشزم، نسل کشی، پولیس کی ریاستی حکمرانی، اور سماجی عدم مساوات کے خلاف زبردست عوامی مخالفت موجود ہے۔ میکرون اور لی پین کے خلاف جدوجہد کو مصنوعی طور پر پارلیمنٹ تک محدود نہیں رکھا جا سکتا اسکے برعکس اسکا اظہار طبقاتی جدوجہد کے لیے حقیقی انقلابی پروگرام میں تلاش کرنا چاہیے۔

محنت کش طبقے میں ہڑتالوں اور مظاہروں کے جوابی حملے کو تیار اور شروع کیا جانا چاہیے محنت کشوں اور نوجوانوں کے درمیان بائیں بازو کے جذبات کو ایسے مطالبات پر متحرک کرنا جو سرمایہ داری کے خلاف عوام کی معروضی انقلابی مخالفت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ میکرون اور لی پین دونوں کے خلاف آگے بڑھنے کا راستہ ہے این ایف پی میں ان قوتوں کے جال کو توڑتے ہوئے جو فاشسٹ مخالف جذبات کو بورژوازی اور فرانس کے 'امیروں کے صدر' کے ساتھ مزدور مخالف اتحاد سے جوڑتی ہیں۔

این ایف پی فرانس کے اندر میلینچن اور پی سی ایف کے اتحادیوں کے کردار کو دہرانے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے جیسے سریزا (' ریڈیکل بائیں بازو کا اتحاد') یونان اور اسپین میں پوڈیموس جہنوں نے یورپی یونین (آئی یو) کی اسٹریٹی کی پالیسیوں کو ختم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے 2015 میں سٹالنسٹ- پاپولسٹ اتحاد سریزا کو منتخب کیا گیا تھا۔ اقتدار میں اس نے دائیں بازو کی آزاد یونانیوں (اے این ای ایل) کے ساتھ اتحاد بنایا اور فوری طور پر اپنے وعدوں سے منہ موڑ لیا ای یو کی کٹوتیوں میں اربوں یورو لگائے اور پناہ گزینوں کے لیے ای یو کے حراستی کیمپ قائم کر دیے۔

پوڈیموس 2019 میں اقتدار میں آئے اور بغیر کسی رکاوٹ کے خود کو ایک بڑی کاروباری ہسپانوی سوشلسٹ پارٹی (پی ایس او ای) کی قیادت میں مزدور مخالف حکومت میں ضم کر لیا۔ اس نے کوویڈ-19 کے خلاف حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کرنے کے لیے ہڑتال کرنے والے مزدوروں پر حملہ کرنے کے لیے پولیس بھیجی اور بڑی کارپوریشنوں کو ای یو کے وبائی امراض کے بیل آؤٹ کے اربوں یورو کی تقسیم کی نگرانی کی اور اسکے علاوہ ٹرکوں اور دھاتی کام کرنے والوں کی ہڑتالوں پر پولیس کے ظالمانہ کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔ اس نے 2022 میں نیٹو روس جنگ شروع ہونے کے بعد یوکرین میں نیو نازی ازوف بٹالین کو مسلح کیا اور غزہ کی نسل کشی کے دوران اسرائیل کو ہتھیار بھیجے۔

موجودہ دھماکہ خیز سیاسی صورتحال میں عوام کی امیدوں اور توقعات کے ساتھ دھوکہ دہی کے تباہ کن نتائج ہی نکل سکتے ہیں۔ فرانس اور نیٹو کے تمام سامراجی ممالک میں سرمایہ دارانہ حکام عوام کے جان لیوا خوف میں جی رہے ہیں۔ وہ کھلم کھلا بیرون ملک سامراجی جنگ اور اندرون ملک طبقاتی جنگ اور آمریت کی سازش کرتے ہیں۔ چونکہ 'مختلف دبے ہوئے غصے ایک ساتھ پھٹ سکتے ہیں' انتہائی دائیں بازو کے جنرل پیئر ڈی ویلیئرز نے ایک انتہائی دائیں میگزین میں لکھا ہے، 'ہمیں ناقابل تصور سوچنا چاہیے قانون کی حکمرانی ظاہر ہے قابل احترام ہے لیکن ایک خاص لمحے میں حکمت عملی سے سوچنا پڑتا ہے“۔

محنت کش طبقے کو اپنے مطالبات درکار ہیں جن کے گرد اپنی سماجی اور صنعتی طاقت کو حکمران طبقے کے رجعتی چالوں کے خلاف متحرک کیا جائے۔ اس طرح کے مطالبات بائیں بازو اور سوشلسٹ سیاست کی حمایت کرنے اور سرمایہ داری کے خلاف جدوجہد کر کے فاشزم، نسل کشی اور جنگ سے لڑنے کے لیے آر این کو ووٹ دینے والے مزدوروں کو واپس جیتنے کی بنیاد پیدا کرتے ہیں۔

فرانس کی سوشلسٹ ایکولیٹی پارٹی اس مقصد کے لیے درج ذیل مطالبات پیش کرتی ہے:

سامراجی جنگ کی مخالفت! روس کے ساتھ جنگ ​​بند کرو اور نیٹو کو ختم کرو! فرانسیسی افواج کو افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے واپس کرو!

روس کے خلاف نیٹو کی جنگ جسے عوام کی بھاری اکثریت نے مسترد کر دیا ہے اسے بند ہونا چاہیے۔ اس کی ادائیگی کے لیے میکرون نے پچھلے سال جو وسیع فوجی بجٹ مسلط کیا تھا جس کی مالی اعانت ان کی پنشن میں کٹوتیوں سے کی گئی تھی اسے منسوخ کر دینا چاہیے۔ محنت کشوں کو فرانس سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ سامراجی نیٹو اتحاد کو چھوڑ دے جس سے ایٹمی جنگ شروع ہونے کا خطرہ ہے نیٹو کو ختم کرنے اور اس کی جنگیں روکنے کے لیے محنت کش طبقے کی بین الاقوامی جدوجہد کے حصے کے طور پر مشرق وسطیٰ یا افریقہ میں نوآبادیاتی جنگوں میں تعینات فوجیوں کی واپسی کو ضروری بنایا جائے۔

غزہ کی نسل کشی بند کرو! نسل کشی کے مخالفین پر ظلم بند کرو!

فرانس اور بین الاقوامی سطح پر مزدوروں کو غزہ کی نسل کشی کے لیے اسرائیلی حکومت کو ہتھیاروں کی پیداوار اور ترسیل کو روکنا چاہیے۔ غزہ کی نسل کشی کے مخالفین کے خلاف جعلی انسداد دہشت گردی یا یہود دشمنی کے الزامات کے تحت جو مقدمات چلائے جا رہے اور ان پر عائد جرمانے اور قید کی سزاؤں کو ختم کیا جانا چاہیے۔ بین الاقوامی ٹربیونلز کی طرف سے نسل کشی کے الزام میں اسرائیلی حکام کے ساتھ ساتھ فرانسیسی اور نیٹو کے اہلکار بھی اس نسل کشی میں ملوث ہیں ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

پانچویں جمہوریہ کی ایگزیکٹو صدارت کو ختم کریں!

میکرون پولیس کے جبر کے زریعے ہڑتالیوں اور مظاہرین کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے آلے کے طور پر عوام کے خلاف حکمرانی کرتا ہے۔ اس کی سی آر ایس ہنگاموں سے نپٹنے والی پولیس نازی ایس ایس یونٹوں کے نازی تعاون پسند اتحادیوں سے تعلق رکھتی ہے جنہوں نے مزاحمت کے خلاف لڑائی کی جیسا کہ 1948 کے کان کنوں کی ہڑتال اور 1968 کی عام ہڑتال کا 'CRS=SS' نعرہ یاد دلاتا ہے۔ انہیں 1958 کے آئین کی ایگزیکٹو صدارت کے ساتھ تحلیل کیا جانا چاہیے جس کی بنیاد پر میکرون نے گزشتہ ماہ پارلیمنٹ کو معطل کرنے اور مطلق طاقت استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔

میکرون کی پنشن میں کٹوتیوں کو منسوخ کریں بینک بیل آؤٹ ضبط کریں ملازمتوں اور سماجی پروگراموں کے لیے اربوں کی رقم مختص کریں!

میکرون کی غیر قانونی پنشن میں کٹوتیوں کو منسوخ کیا جانا چاہیے اور معاشرے پر بینکوں کے جمہوریت مخالف حکم کو توڑا جانا چاہیے مزدوروں کو اس جھوٹ کو رد کرنا چاہیے کہ سماجی پروگراموں اور ملازمتوں کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ مالیاتی اشرافیہ کی طرف سے پچھلی دہائیوں کے دوران بار بار بینک بیل آؤٹس میں چھینے گئے عوامی فنڈز کے سیکڑوں بلین یورو کو ضبط کیا جانا چاہئے جس نے فرانس کو یورپ کے امیر ترین ارب پتیوں والے ملک میں تبدیل کردیا۔

مزدور طبقے کے بین الاقوامی اتحاد کے لیے مہاجرین اور تارکین وطن پر ظلم و ستم بند کرو!

محنت کش طبقے کو جدوجہد میں متحرک کرنے کے لیے بورژوازی کی جانب سے قوم پرستی کو بھڑکا کر تقسیم کرنے کی کوششوں کی مسلسل مخالفت کی ضرورت ہے۔ مزدوروں کو اس غیر دستاویزی مزدوروں کی بڑے پیمانے پر اخراج اور فرانسیسی شہریت کے دوہری شہریوں کو ختم کرنے اور میکرون اور این ایف پی دونوں کی حمایت یافتہ تارکین وطن مخالف اقدامات کو تیز کرنے کے لئے آر این کی کالوں کی مخالفت کرنی چاہئے۔ ان میں پناہ کے حق سے انکار کرنے والے یورپی یونین کے قوانین یونان میں سریزا کی طرح کے بڑے پیمانے پر حراستی کیمپوں کا قیام اور فرانسیسی اسکولوں میں مسلمانوں کے مذہبی لباس پر پابندی جیسے ذلت آمیز قوانین شامل ہیں۔

یورپ کی متحدہ سوشلسٹ ریاستوں کے لیے

فرانس میں محنت کشوں اور نوجوانوں کے پاس اس جدوجہد میں طاقتور اتحادی ہیں جو پورے یورپ اور بین الاقوامی سطح پر کرورڑں محنت کش ہیں جو جنگ، فاشزم، نسل کشی اور اسٹریٹی کے خلاف ہیں۔ فرانسیسی یونین کے بیوروکریٹس اور پارلیمنٹیرین ان کے راستے میں حائل ہیں۔ صرف آگے بڑھنے کا راستہ یہ ہے کہ محنت کش اپنی جدوجہد کے لیے اپنی رینک اینڈ فائل کمیٹی کی تنظیمیں بنائیں اور فرانس، یورپ اور بین الاقوامی سطح پر محنت کش طبقے کو اقتدار منتقل کرنے کے لیے سیاسی تحریک کو متحرک کرتے ہوئے سرمایہ دار یورپی یونین کی جگہ یورپ کی متحدہ سوشلسٹ ریاستوں کا قیام عمل میں لائیں۔ 

Loading